تصویر عبرت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایسی چیز یا حالت جسے دیکھ کر عبرت حاصل ہو، دردناک منظر۔  رفیقہ کی لحد ہے یا کہ یہ تصویر عبرت ہے مرے ہی گھر کا یہ بگڑا ہوا نقشا ہے اے مانی      ( ١٩٢١ء، نقوش مانی، ٩٤ )

اشتقاق

عربی زبان کے اسم 'تصویر' کو بطور مضاف استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ عربی ہی سے لفظ 'عبرت' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔

جنس: مؤنث